بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گل نے پاکستان میں بسنے والے پنجابیوں کے لیے اپنا خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
دبئی میں ہونے والی ‘فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ’ ایوارڈز کی تقریب میں بھارتی اداکارہ نے دیگر بالی وڈ اداکاروں کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اسی تقریب سے شہناز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانیوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کررہی ہیں۔
شہناز گل نے پاکستانی پنجابیوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا’میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں، میرے گانے آرہے ہیں، انہیں ضرور سنیے گا’۔
مزید پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ 24برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
واضح رہے کہ شہناز گل کی مقبولیت ناصرف بھارت بلکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی ہے، شہناز گل کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے جو ناصرف ایک اداکارہ بلکہ گلوکارہ بھی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








