صدارتی اعزاز یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Ustaad Abdullah
(فوٹو: وی نیوز)

پاکستان کے مشہورومعروف شہنائی نواز اور صدارتی اعزاز یافتہ فنکار استاد عبداللہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ملک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استاد عبداللہ کا انتقال 72سال کی عمر میں ہوا۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز طویل عرصے سے دمہ اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ سندھ کے شہر کوٹری میں ادا کردی گئی ہے۔

نمازِ جنازہ میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔ استاد عبداللہ کو آبائی قبرستان سیّد بڈھل شاہ میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

کئی قومی و بین الاقوامی ثقافتی میلوں میں فن کا مظاہرہ کرنے والے استاد عبداللہ کو پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ شہنائی کے فن سے شغف رکھنے والے دیگر ممالک میں بھی سراہا گیا ہے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ شہناز نواز استاد عبداللہ کی وفات پر دنیائے موسیقی میں ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں پر نہ کیا جاسکے گا۔ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک کے موسیقار استاد عبداللہ کی وفات پر غمزدہ ہیں۔

Related Posts