خواتین پر تشدد کے کیسز میں 25 فیصد اضافہ! پنجاب اور سندھ سر فہرست؛ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ساحل میڈیا ٹیم نے جنوری تا نومبر 2025 کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 6,543 کیسز رپورٹ ہوئے جو 2024 کے 5,253 کیسز کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے خلاف سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہوئے جہاں 78 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے اس کے بعد سندھ میں 14 فیصد اور باقی صوبوں میں کم کیسز ہوئے۔

تشدد کے نوعیت کے لحاظ سے 1,414 قتل، 1,144 اغوا، 1,060 تشدد، 649 خودکشی اور 585 عصمت دری کے کیسز شامل ہیں۔ 32 فیصد واقعات میں تشدد کرنے والے متاثرہ کے اپنے قریبی رشتے دار تھے، 17 فیصد غیر رشتہ دار اور 12 فیصد شوہر تھے۔ 21 فیصد کیسز میں تشدد کرنے والے نامعلوم تھے۔

زیادہ تر واقعات گھر یا ذاتی جگہ پر پیش آئے جہاں متاثرہ اپنے گھر میں تھی (60 فیصد کیسز) اور بدسلوکی کرنے والے کی جگہ پر 13 فیصد کیسز ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 77 فیصد کیسز پولیس کے پاس درج ہوئے، 21 فیصد میں رجسٹریشن کا ذکر نہیں تھا اور 1 فیصد کیسز پولیس کے پاس غیر رجسٹرڈ تھے۔

ساحل این جی او کا کردار اور مقصد

ساحل ایک معروف تنظیم ہے جو بچوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہے اور اس کے مقامی دفاتر پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ساحل این جی او بچوں کی جنسی بدسلوکی، اغوا، زبردستی شادیاں اور دیگر تشدد کے خلاف شعور بیدار کرتی ہے جبکہ متاثرہ افراد کو قانونی مدد اور ذہنی مشاورت بھی فراہم کرتی ہے۔

Related Posts