مقتول بوائے فرینڈ کی لاش سے شادی! ہمت، جرات اور محبت کی ناقابل فراموش داستان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے بوائے فرینڈ کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

آنچل نامی لڑکی مقتول سکشم سے پیار کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم لڑکی کے اہلخانہ شادی پر رضامند نہیں ہوئے اور آنچل کے بھائی نے لڑکے کو گولی مار کر اس کی جان لے لی۔

واقعے کے مطابق سکشم کو آنچل کے بھائی اور اس کے ایک ساتھی نے گولی مار کر قتل کیا جبکہ ملزم مقتول سکشم کا قریبی دوست بھی تھا۔ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل سے دو گھنٹے قبل آنچل کی ماں جے شری سکشم کے گھر گئی تھیں اور اسے دھمکیاں دی تھیں۔ دونوں فریقوں کا مجرمانہ پس منظر ہے اور سکشم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔

آنچل نے بتایا کہ اس کی فیملی سکشم کے قتل کی سازش کر رہی تھی لیکن اس کے باوجود وہ اس سے محبت کرتی رہی۔ واقعے کے بعد آنچل سکشم کے گھر پہنچی اور آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اپنے ماتھے پر سندور لگا کر خود کو اس کی دلہن بنا لیا۔

آنچل کا کہنا تھا کہ اگرچہ سکشم اب اس دنیا میں نہیں رہا لیکن میں زندگی بھر اس کی بیوی رہوں گی۔

یہ واقعہ نہ صرف انچل اور سکشم کے درمیان محبت کی شدت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح خاندانی مخالفت اور سماجی دباؤ محبت کرنے والوں کی زندگی کو کس طرح متاثر کر سکتا ہے۔

Related Posts