لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی جانب سے توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ پرشیخ رشید کے خلاف درج مقدمے پر سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کو توہین مذہب کے مقدمے میں بے گناہ قرار دیا۔
تفتیشی افسر کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن نمٹادی جبکہ ان کے بھتیجے کی درخواست بھی نمٹادی گئی۔
قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج
عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کیس میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاتھا، احکامات ولی عہد اور وزیر اعظم سعودی عرب محمد بن سلمان نے جاری کیے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








