پہلا انڈر 19ٹی20 میچ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو5 وکٹس سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملتان: بنگلہ دیش نے پہلے انڈر 19 ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹس سے شکست دے کر 2 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین انڈر 19 ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ ہوا جس میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹس سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 144رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈر 19 کرکٹ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

جواباً بنگلہ دیش کی جانب سے شہاب جیمز نے 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ محفوظ الرحمان ربی نے 38 جبکہ ذیشان عالم نے 24 رنز بنائے۔ پاکستان کے محمد ذیشان نے 2 اور عرفات منہاس نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین انڈر 19 ٹی 20 سرییز کا دوسرا میچ 18 نومبرکو ملتان اسٹیڈیم میں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتان اسٹیڈیم میں ہوئی۔

ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں دونوں کپتانوں سعد بیگ اور احرار امین نے شرکت کی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

Related Posts