عالمی آن لائن ریٹیل کمپنی شی اِن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر تمام جنسی گُڑیاؤں (سیکس ڈولز) کی فروخت پر دنیا بھر میں مکمل پابندی عائد کر رہی ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب کمپنی پر الزام لگایا گیا کہ اس کی ویب سائٹ پر ایسے مصنوعات فروخت کے لیے پیش کی گئیں جن کی ظاہری شکل بچوں سے مشابہ تھی۔
فرانس کے صارفین کے تحفظ کے محکمے نے ہفتے کے اختتام پر ان مصنوعات کی تفصیل اور درجہ بندی پر سنگین خدشات ظاہر کیے تھے جن کے مطابق ان کا مواد بچوں کی فحاشی سے متعلق تصور کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے پیر کے روز وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی یا ضوابط سے مطابقت نہ رکھنے والی تمام مصنوعات سے متعلق بیچنے والوں کے اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کر دیے ہیں ور عالمی سطح پر نگرانی کے نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Business – Shein bans sex dolls after France threatens to block market access
➡️ https://t.co/opzK7BngGY pic.twitter.com/qJC6KhcPew— FRANCE 24 (@FRANCE24) November 3, 2025
شی اِن نے احتیاطی طور پر اپنے پلیٹ فارم سے بالغ مصنوعات کا پورا زمرہ بھی عارضی طور پر ہٹا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سیکس ڈولز سے متعلق تمام فہرستیں، تصاویر اور مواد ویب سائٹ سے حذف کر دیا گیا ہے اور ایک جامع جائزہ شروع کیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسے مواد کی فروخت روکی جا سکے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ فروخت کنندگان کی جانب سے پابندیوں سے بچنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اس کے کلیدی الفاظ کی بلیک لسٹ کو بھی مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
شی اِن کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈونلڈ تانگ نے کہا کہ بچوں کے استحصال کے خلاف جنگ ہمارے لیے ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔
اگرچہ یہ مصنوعات تیسرے فریق کے بیچنے والوں کی جانب سے پیش کی گئیں، مگر میں اسے ذاتی طور پر ایک سنگین معاملہ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اس معاملے کے تمام ذمہ داران کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔
فرانس کے محکمۂ مسابقت، صارفین اور دھوکہ دہی کے انسداد کے ادارے نے ہفتہ کے روز پہلی بار ان مصنوعات پر اعتراض اٹھایا تھا۔
ردِعمل میں کمپنی نے کہا کہ جیسے ہی اسے اس مسئلے کا علم ہوا، اس نے فوری طور پر متعلقہ فہرستیں ہٹا دیں اور اس بات کی تحقیقات شروع کر دی کہ یہ مصنوعات کس طرح فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔
فرانس کے وزیرِ خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اس عمل کو جاری رکھا تو اسے ملک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی جب شی اِن رواں ہفتے پیرس کے شہر کے مرکز میں اپنی پہلی مستقل دکان کھولنے جا رہی ہے۔
پیرس کے بی ایچ وی ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا اور کمپنی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھاکہ چھوٹی بچیوں کی شکل والی سیکس ڈولز، شی اِن پر فروخت کے لیے پیش ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








