شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی کیلئے اکیلے میدان میں نکلنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

شیرافضل مروت، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی شیر افضل مروت پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے اکیلے میدان میں نکلنے کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں ایکس پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی کیا مجال کہ میرا راستہ روکے؟ میں پرامن احتجاج کروں گا اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ظلم کے سامنے نہیں جھکوں گا، نہ ہی خاموش رہوں گا! اگر راستہ روکا گیا تو میں اپنے حق کے لیے کھڑا رہوں گا۔ احتجاج کے دوران عوام کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی کے لئے عمران خان کیوں ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو رہا کرانا چاہتے تھے، شیرافضل مروت کا دعویٰ

Related Posts