دیکھئے ویڈیو: دوست کی شادی میں یشما گل کا طوفانی ڈانس ایک بار پھر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

یشماگل، فائل فوٹو

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

یشما گل کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔ انہوں نے ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، کس دن میرا ویاہ ہو گا، صدقے تمہارے، بے باک، تیرے عشق کے نام، پھانس اور حق مہر‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

حال ہی میں وہ اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی شادی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے زرمینے اور اداکارہ زویا ناصر سمیت دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔

کچھ تو گڑ بڑ ہے، اداکارہ یشما گل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیشکش

اس موقع پر یشما گل نے گہرے سبز رنگ کا خوبصورت اور بھاری کام والا لہنگا زیب تن کیا، جبکہ ان کے بال آدھے کھلے ہوئے تھے۔  یشما گل اور زرمینے نے مقبول پاکستانی گانے “گال سن” پر ڈانس کیا، اس کے علاوہ یشما گل نے گرو رندھاوا کے گانے “سیرا” پر بھی پرفارمنس دی۔

Related Posts