پنجاب کے 51 شہروں میں’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ نے خود مانیٹرنگ سنبھال لی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ”مریم نوازکا سوہنا پنجاب“ کی پہلے فیز کی جون 2026تک تکمیل کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا حکم دیاہے، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کی براہ راست نگرانی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے خودپنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی براہِ راست مانیٹرنگ سنبھال لی ہے۔
گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج مل گیا۔ ہر گلی، محلے تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے 42 ارب 62 کروڑ کا تاریخی پنجاب ڈویلپمنٹ پلان دیا گیاہے۔ گوجرانوالہ شہرمیں 131 کلومیٹر سیوریج اور 2 کلومیٹر ڈرینج لائن بچھائی جائے گی۔ گوجرانوالہ میں ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور 16 مشینری یونٹ بھی مہیا کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا- اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے میں شفافیت اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر ز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو براہِ راست رپورٹس پیش کیں۔ پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔
آمدورفت میں آسانی یقینی بنانے کے لئے”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ کے تحت 100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی – ہر محلہ، ہر گلی میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ کے تحت 100 کلومیٹر سڑکیں اور گلیاں بنائی جائیں گی۔
اجلاس کوبریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“کے تحت 100 کلومیٹرطویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی۔پنجاب میں مین ہول کے 33ہزار سے زائد نئے ڈھکن/کور مہیا کیے جائیں گے۔ پنجاب میں سیوریج کے لئے ”ہائی ڈینسٹی پولی تھائی لین پائپ“ کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








