کورونا کے خلاف ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصول اپنائیے۔شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے خلاف ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصول اپنائیے۔شبلی فراز
کورونا کے خلاف ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصول اپنائیے۔شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف قوم کو قائدِ اعظم کے اصولوں یعنی ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کو اپنانا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاط علاج سے بہتر ہے کا کلیہ اپنانا چاہئے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں اور کوئی ہجوم نہیں۔ ہمیں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماسک پہننے کی پابندی کورونا کے باعث لگائی گئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts