سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنے مداحوں کے لئے ویڈیو شیئر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 30 سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگوالی ہے، آپ بھی آج ہی ویکسین لگوائیں، جتنے لوگ ہم میں سے ویکسین لگوائیں گے اتنے ہی ہم کورونا سے محفوظ رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس قبل متعدد دیگر کرکٹرز نے بھی کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی ہے اور اپنے چاہنے والوں کو احتیاطی تدابیر کی تلقین کی بھی ہے۔

Related Posts