قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں جو ڈھاکہ ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ڈھاکہ کیپٹلز کے مینٹور کا عہدہ سنبھالیں گے اور 26دسمبر سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ٹیم کی رہنمائی کرتے نظر آئیں گے۔ بی پی ایل کیلئے کچھ پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی این او سیز حاصل کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے بہت عرصہ قبل راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے ایک اور اعزاز حاصل کیا تھا، سابق قومی کرکٹر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے۔
لاہور میں2 سال قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دو لڑکے انٹرنیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سہولیات نہیں ہیں۔ سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو اس لیگ کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، شعیب اختر کے بیس بال میں قدم رکھنے سے پاکستان بیس بال کھلاڑیوں کو بھی فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








