کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کردی ہے۔
انسٹاگرام پر شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹا ایک اسپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں قومی کرکٹر کا بتانا ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی۔
شعیب ملک نے کہا کہ ڈرائیو کے دوران ہم نے اپنے سیٹ بیلٹ باندھے تھے، آپ سب بھی ڈرائیو کے دوران بیلٹ باندھنے کو یقینی بنائیں۔اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں مداحوں کی جانب سے شعیب ملک سے پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں۔
لانگ ڈرائیو کے دوران وہ ساتھ میں نظر کیوں نہیں آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں۔
مزید پڑھیں:طلاق کی افواہیں، ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
معروف جوڑے کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی نہ اور ہی ہی تردید کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








