توبہ توبہ، یہ کیا ہو رہا ہے؟ سگی خالہ نے کم سن بھانجی کو اغوا کرکے خاوند سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا دیا، شرمناک تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں سگی خالہ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا۔

 خالہ بھانجی کے ساتھ اپنے خاوند (لڑکی کے خالو) کی جنسی حرکات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتی رہی، بعد ازاں سنگدل خالہ نے خاوند کے ساتھ مل کر متاثرہ بھانجی کو پیرودھائی ہوٹل پر نائیکہ اور اس کے خاوند کے حوالے کردیا۔

ہوٹل پر بھی متاثرہ 17 سالہ بھانجی کو 2 ماہ تک  مختلف گاہگوں کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوایا جاتا رہا، پولیس نے متاثرہ 17 سالہ لڑکی کی والدہ کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔

مدعیہ مقدمہ  نے کہا کہ اٹک میں رہائش ہے جبکہ حقیقی ہمشیرہ مسماتہ آمنہ اور اس کا خاوند قیصر گلی لوہاراں پیرودھائی میں رہتے ہیں، ہمشیرہ نے میری 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے ملنے بلایا اور اپنے  خاوند کے ساتھ مل کر بیٹی کو اغوا کرکے مری میں اپنی دوسری رہائش گاہ پر لے گئے۔

بیان کے مطابق مری میں ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے ذریعے میری بیٹی کو مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنوایا، ملزمان دیگر لوگوں سے بھی یہ کام کرواتے رہے، ملزمان بعد ازاں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے اور یہاں اس کو ہوٹل میں نائیکہ طیبہ اور اس کے خاوند زکارل کے حوالے کردیا۔

ہوٹل پر نائیکہ اور اسکا خاوند بیٹی سے مختلف افراد سے زیادتی کرواتے رہے، میری ہمشیرہ اور ملزمان نے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بیٹی کو بلیک میل کرکے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے، بہنوئی قیصر اور بمشیرہ ہوٹل آتے، بیٹی کا حال پوچھتے اور روزانہ 2  ہزار روپے لیکر چلے جاتے، بیٹی کے 50 ہزار روپے بھی انہیں کے پاس ہیں، بیٹی منع کرتی تو ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے اور تشدد کرتے۔

ملزمان ہوٹل کے کمرہ نمبر 112 میں رہتے رھے اور دو ماہ تک بیٹی سے مکروہ دھندہ کرواتے رہے، پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیاگیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Posts