شیر افضل مروت نے نسیم شاہ پر پابندی کا مطالبہ کردیا، سنیں مزید کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم این اے شیر افضل مروت
ایم این اے شیر افضل مروت، فائل فوٹو

رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کرکٹر نسیم کیخلاف تادیبی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ “نسیم شاہ پر کچھ دیر کے لئے ضرور پابندی لگنی چاہئے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں۔

نسیم شاہ کے ٹوئٹ اور شوکاز نوٹس سے متعلق سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ کہ آپ کو یہ کام کرنا نہیں چاہیے، کھیل کے میدانوں کو ہم سیاست سے آلودہ ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بتایا گیا کہ غلط کام کیا تو یہ کہہ دیتے کہ میں معذرت کرتا ہوں، غلطی ہوگئی، انسان ہوں، آپ نے پھر جھوٹ بولا کہ ہیک ہوگیا جو 12 منٹ میں ریکور کرلیا، ایک گند کو چھپانے کے لیے مزید گند کیے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ عوام  کی نظر سے گر چکا ہے، پابندی وغیرہ پی سی بی کا مسئلہ ہے، اسے دیکھنا چاہیے لیکن کچھ دیر کے لیے اس پر ضرور پابندی لگنی چاہیے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں۔

Related Posts