آخر کامیڈین سہیل احمد نے ایسا کیا کہہ دیا کہ ہر طرف بحث چھڑ گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کامیڈین سہیل احمد
کامیڈین سہیل احمد، فائل فوٹو

معروف کامیڈین سہیل احمد نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے بیان کی وضاحت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی تقریب میں گفتگو کے دوران کہے گئے ایک جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ اس جملے میں وہ یہ کہہ رہے تھے: پاپولیرٹی کوئی اتنی بڑی بات نہیں، امام حسینؓ بھی اتنے پاپولر تھے، یزید بھی اتنے پاپولر ہیں، فرق صرف یہ ہے کہ کون اچھے الفاظ میں یاد ہوتا ہے اور کون برے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں وہ بچوں کو سمجھانے کے لیے یہ بات کر رہے تھے کہ خدارا محض مقبول ہونے کے لیے غلط راستہ اختیار نہ کریں۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ لوگ حسینی قافلے میں شامل ہوں اور ایسے اعمال کریں کہ انہیں اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے، نہ کہ برے انداز میں۔

سہیل احمد نے مزید کہا کہ ان کی گفتگو کا ایک چھوٹا سا حصہ نکال کر وائرل کیا گیا اور اسے سیاست سے جوڑ کر ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی حرکات نہ کی جائیں جن میں مذہب کو استعمال کیا جائے، اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ خدا کو یاد رکھیں اور اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔

Related Posts