گلی سے گزرتی ایک اور کمسن بچی سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Shocking Video Goes Viral: Young Girl Harassed in Street
ONLINE

سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کمسن بچی کے ساتھ گلی میں نازیبا حرکت کرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج وائرل ہوئی، جس میں ایک بچی پیدل اپنے راستے پر جا رہی ہے اور ایک نوجوان اسے دیکھ کر اچانک اس کے قریب آتا ہے اور نازیبا حرکت کر کے فرار ہو جاتا ہے۔اس ویڈیو کا مقام نہیں ظاہر کیا گیا۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کئی صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

 

نئی ویڈیو میں بچی کی شناخت یا مقام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین اور بعض مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کسی شہری علاقے میں پیش آیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تاحال اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد معروف شخصیات، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاست بچوں کے تحفظ میں ناکام ہو جائے تو یہ پورے معاشرے کی ناکامی ہے۔

شہریوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ہر گلی، بازار، اور اسکول کے راستوں پر سیکورٹی کیمرے نصب کیے جائیں اور ان کی مؤثر نگرانی کی جائے، تاکہ ایسے مجرم قانون کی گرفت سے نہ بچ سکیں۔

Related Posts