میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت، مریض شدید مشکل کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی بی کے مریضوں نے اس حوالے سے محکمۂ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آرہی جبکہ دوا ساز کمپینوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی۔

دوسری جانب ملک کے 2 شہر پشاور اور ڈیرہ بگٹی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 20 ستمبر کو لئے گئے تھے، رواں سال پشاور کے سیوریج میں 13 ویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پاکستان میں خطرناک ’نپاہ‘ وائرس پھیلنے کا خطرہ، الرٹ جاری

پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن میں موجود پولیو وائرس وائے بی تھری اے کلسٹر کا ہے جبکہ وائرس کا جنیاتی تعلق بٹیکوٹ افغانستان سے ہے اس کے علاوہ پشاور کے سیوریج میں رواں ماہ دوسری بار پولیو پایا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لیبر نالہ کے سیوریج میں بھی پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، لیبر نالہ کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 19 ستمبر کو لئے گئے تھے جبکہ رواں سال بلوچستان کے سیوریج میں دوسری بار پولیو پایا گیا ہے اس وائرس کا جینیاتی تعلق قندہار سے ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ رواں سال ملک بھر سے 35 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں اس کے علاوہ رواں سال ملک میں پولیو وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Related Posts