کیا شردھا کپور نے فلم کی پروموشن کیلئے مبینہ بوائے فرینڈ سے رشتہ توڑا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شردھا کپور
(فوٹو: آن لائن)

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہل مودی کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے جس سے خوفناک فلم کی پروموشن میں مصروف فنکارہ کی تشہیری مہم متاثر ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور نے سرخ ساڑھی پہن کر فوٹو شوٹ کروایا جو ان کی فلم ستری 2 کی پرموشن کیلئے اہم اقدام سمجھا جارہا تھا کہ اداکارہ کی جانب سے مبینہ بوائے فرینڈ کو اَن فالو کرنے پر مداحوں نے افسوس کا اظہار شروع کردیا۔

دلچسپ طور پر اداکارہ شردھا کپور اور مبینہ بوائے فرینڈ راہل مودی نے کبھی یہ تصدیق نہیں کی کہ دونوں کے مابین کوئی رشتہ موجود ہے تاہم متعدد مواقع پر دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مشترکہ تصاویر سے مداحوں کو مبینہ رشتے کا علم ہوا۔

متعدد مرتبہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا جو کسی بھی عام سے مداح یا دو مشہور شخصیات کی اتفاقیہ ملاقات سے الگ تاثر پیدا کرتا ہے۔ بعض مواقع پر تو شردھا کپور نے راہل مودی کے ہمراہ اپنی تصاویر کے ساتھ ایسے کیپشن بھی تحریر کیے جو کسی رشتے کا شارہ دیتے تھے۔

تاہم اچانک اداکارہ شردھا کپور نے انسٹاگرام پر راہل مودی کو اَن فالو کردیا جس کے بعد مداح یہ سمجھنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ دونوں کا بریک اَپ ہوچکا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ شردھا کپور نے راہل مودی کی بہن، پروڈکشن ہاؤس اور کتے کے اکاؤنٹس کو بھی اَن فالو کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شردھا کپور اور راہل مودی کے مابین جو رشتہ تھا، وہ نہ صرف ختم ہوگیا ہے بلکہ دونوں نے اپنی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا کرلی ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے راہل مودی سے رشتہ صرف شہرت کیلئے جوڑا تھا۔

رواں ماہ راج کمار راؤ کے ہمراہ شردھا کپور کی فلم ستری 2 پندرہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ شردھا کپور نے راہل مودی سے رشتہ ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے توڑا اور یہ ہمدردی ان کو اپنی فلم کی پرموشن میں مبینہ طور پر کام آسکتی ہے۔

Related Posts