نیفے میں پستول چل گیا! سیالکوٹ میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم بھی انجام کو پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Sialkot Harassment Suspect Injured by His Own Pistol
ONLINE

سیالکوٹ میں دروازے میں داخل ہوتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم محمد عرفان عرف فورمین اپنے ہی پستول سے اپنے نازک اعضاء پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا۔

سیالکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دروازے پر کھڑی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم اپنے ہی انجام سے دوچار ہوگیا۔

محمد عرفان عرف فورمین نامی ملزم نے چند روز قبل ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم پہلے سیدھا جارہا تھا لیکن دروازے پر خواتین کو دیکھ کر واپس آیا اور ایک خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کی۔

ملزم اپنے اعترافی بیان میں پہلے بھی اس طرح کی شرمناک حرکات کرنے کا اقرار کر چکا ہے۔

واقعے کے بعد سی سی ڈی ٹیم نے اس کا پیچھا کیا تو اس دوران اس نے پستول اپنے نیفے میں چھپانے کی کوشش کی لیکن اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ملزم کے نازک اعضاء پر گولی لگ گئی اور وہ زخمی ہوگیا۔

 

حکام کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے مجرمانہ رویے کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts