پانی میں ویڈیوز بناتا تھا! پنجاب میں سیلاب نے معروف ٹک ٹاکر اویس کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

Young TikToker Owais passes away while filming in floodwaters
ONLINE

پھالیہ میں ٹک ٹاکر اویس ویڈیو بناتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان اویس جو سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے باعث مقبولیت حاصل کر رہا تھا۔سیلابی پانی میں ویڈیو بناتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق اویس اکثر سیلابی پانی میں ویڈیوز بناتا تھا اور یہ ویڈیوز اسے ٹک ٹاک پر شہرت دلا رہی تھیں۔

 

اویس کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 64 ہزار فالورز اور 11 لاکھ 60 ہزار لائکس تھے۔ مزید فالورز اور لائکس حاصل کرنے کی خواہش میں اس نے خطرناک حد تک رسک لینا شروع کردیا تھا۔

حالیہ سیلاب کے دوران اس کی ویڈیوز کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز اور لائکس مل رہے تھے تاہم ایک ویڈیو بناتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا جہاں سے زندہ نہ لوٹ سکا۔ ریسکیو 1122 نے لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب کسی ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے شوق میں اپنی جان گنوائی ہو۔

اس سے قبل بھی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں، باوجود اس کے کہ مختلف آگاہی مہمات شروع کی گئیں تاکہ نوجوانوں کو خطرناک ویڈیوز بنانے سے روکا جا سکے، لیکن اس کے باوجود ہلاکت خیز واقعات میں کمی نہیں آسکی۔

Related Posts