بھارتی آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کو تین سال مکمل ہونے کے بعد ان کے اے آئی ٹور کا اعلان کر دیا گیا ہے جس نے مداحوں میں خوشی کی لہر پیدا کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی ٹیم نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سائنڈ ٹو گاڈ ٹور کے آغاز کا اعلان کیا جس میں گلوکار کا ڈیجیٹل اور اے آئی سے تیار کردہ کردار دنیا کے مختلف ممالک میں مداحوں کے سامنے پرفارم کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس ورچوئل ٹور میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں جہاں مداح سدھو موسے والا کے ڈیجیٹل شو کا لطف اٹھا سکیں گے۔
پاکستان میں ٹور کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بے حد خوشی اور جوش کا اظہار کیا اور گلوکار کے مداحوں نے اس اقدام کو ان کی یاد میں ایک شاندار اعزاز قرار دیا۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں ایک مسلح گروہ کے ہاتھوں قتل کیا گیا تھا۔ ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ایک اہم اور دل دہلا دینے والا واقعہ سمجھا جاتا ہے جس نے پوری دنیا میں مداحوں کو صدمے سے دوچار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








