سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں جمعرات کو عید الفطر منائے جانے کا امکان پیدا ہوا گیا ہے۔انٹرنیشنل ایسٹرانومی سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کے ماہ کے آ کا ہلال ابو ظبی سے کھتم ایسٹرانومیکل آبزرویٹری کے ذریعے دیکھا گیا۔
یہ تصویر بدھ 18 مارچ 2026ء کو شام 1:00 بجے (یو اے ای وقت) لی گئی جب چاند سورج سے 9.2 ڈگری فاصلے پر تھا اور اس کی عمر منفی 15 گھنٹے اور 23 منٹ تھی۔
آخر مشاهدة لهلال آخر الشهر (رمضان 1447 هـ)
هلال آخر الشهر (لشهر رمضان 1447هـ) كما تم تصويره نهارا قبل قليل من أبوظبي، بواسطة مرصد الختم الفلكي التابع لمركز الفلك الدولي، وقت التصوير الأربعاء 18 مارس 2026م الساعة 01 ظهرا بتوقيت الإمارات. بعد القمر عن الشمس 9.2 درجات. عمر القمر… pic.twitter.com/waRllqfQbF
— مركز الفلك الدولي (@AstronomyCenter) March 18, 2026
آبزرویٹری کی ٹیم میں انیس محمد، اسامہ غنام اور خلفان النعیمی شامل تھے جبکہ فوٹوگرافی محمد عوض نے کی تاہم قابل ذکر ہے کہ ابر آلود آسمان اور شمال مغربی سمت سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں شوال کے چاند کو دیکھنے میں دشواری پیدا کر سکتی ہیں۔
نیشنل سینٹر آف میٹروولوجی نے جزوی سے مکمل ابر آلودگی، بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات اور بعض علاقوں میں گرد و غبار کی پیشگوئی کی ہے۔
یو اے ای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی مغرب کی نماز کے بعد اجلاس کرے گی تاکہ رمضان کے اختتام کی تصدیق کی جا سکے۔ اگر ہلال دیکھا گیا تو عید الفطر جمعرات کو شروع ہوگی بصورت دیگر رمضان 30 دن مکمل کرے گا اور عید جمعہ کو ہوگی۔
کئی مسلم اکثریتی ممالک، جن میں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، بحرین، کویت، یمن، فلسطین، لبنان، سوڈان، اور عراق کے کچھ حصے شامل ہیں، آج چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق بدھ کے روز ہلال دنیا بھر میں ممکنہ طور پر نظر نہیں آئے گا جس کے باعث عید اکثر علاقوں میں جمعہ یا ہفتہ کو متوقع ہے اور یہ دونوں روایتی مشاہدے اور فلکیاتی پیشگوئی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








