حکومت نے جمعرات 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا! نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Holiday announced in Rawalpindi due to heavy rain
(فوٹو؛ فائل)

بلوچستان حکومت نے جمعرات، 19 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن صوبے کے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے بھی عیدالفطر کے موقع پر دو روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026ء، یعنی جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھر میں چھٹیاں ہوں گی۔ یہ تعطیلات اُن سرکاری دفاتر پر لاگو ہوں گی جو پانچ یا چھ دن کام کرتے ہیں۔

عیدالفطر کے دوران سرکاری ملازمین کو کل چار دن کی چھٹی دی جائے گی۔ 22 مارچ اتوار کو معمول کے مطابق ہفتہ وار تعطیل ہوگی، جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے بھی سرکاری تعطیل ہوگی۔

اسی دوران پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے اشارہ دیا ہے کہ رمضان کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد عیدالفطر کا چاند 21 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اسپارکو نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو پیدا ہونے کی توقع ہے تاہم اس شام اسے دیکھنے کے امکانات کم ہیں۔

Related Posts