بھارت سے آنے والی سکھ خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے نکاح کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Sikh woman from India embraces Islam, marries Pakistani citizen
ONLINE

پاکستان میں بھارت سے بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والی سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک پاکستانی شہری سے نکاح کرلیا، خاتون کو اسلام قبول کرنے کے بعد نور نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 48 سالہ سربجیت کورجو بھارتی یاتریوں کے گروپ کا حصہ تھیں، 4 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔

ضلع شیخوپورہ کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے انہوں نے 5 نومبر کو نکاح کیا۔ نکاح نامے کے مطابق نکاح کے وقت 10 ہزار روپے حق مہر مقرر کیا گیا، جو ادا بھی کردیا گیا ہے۔

سربجیت کور چونکہ 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں، اسی روز ان کا ویزا بھی ختم ہوگیا تھا، جس پر انہیں لاپتا قرار دے کر تلاش شروع کی گئی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ خاتون نے اسلام قبول کرکے ناصر حسین سے شادی کرلی ہے جس کے باعث وہ یاتریوں کے ساتھ واپس نہیں گئیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات، عبادات اور تہواروں کے انتظامات کے لیے مسلسل اہم اور مثبت اقدامات کیے ہیں۔ ہر سال آنے والے یاتری پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامات کو سراہتے ہوئے واپس لوٹتے ہیں۔

Related Posts