خاموش مگر بھرپور پیغام؛ حارث رؤف کا اشارے پر بھارتی تلملا گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

'Badla lena hai': Fans demand revenge from Haris Rauf in Asia Cup final
FILE PHOTO

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں جہاں میدان میں کرکٹ کا جوش و خروش جاری تھا وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک انداز سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر گیا۔

بھارتی تماشائیوں کی جانب سے طنزیہ نعرے بازی کا سامنا کرنے کے باوجود حارث رؤف نے نہ صرف صبر کا مظاہرہ کیا بلکہ دلچسپ انداز میں جواب دے کر پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔

میچ کے دوران جب بھارت بیٹنگ کر رہا تھا اور حارث باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کی جانب سے ان پر جملے کسے گئے۔ جواباً حارث نے ہاتھوں کی مدد سے 6 صفر کا اشارہ بنایا اور ساتھ ہی ہوائی جہاز اُڑانے اور پھر گرنے کا انداز بھی اپنایا جس پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے انہیں بھرپور سراہا۔

یہ اشارہ دراصل مئی میں پیش آنے والے اُس واقعے کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے جب ایک آپریشن کے دوران پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ اس واقعے کو بعد میں سوشل میڈیا پر “0-6” کے اسکور کے طور پر یاد رکھا گیا۔

خاموش مگر بھرپور پیغام؛ حارث رؤف کا اشارے پر بھارتی تلملا گئے

حارث رؤف کے اس ردِعمل کو جہاں پاکستانی صارفین نے تاریخی قرار دیا وہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ ایک حساس فوجی پس منظر رکھتا ہے اور کرکٹ کے میدان میں اسے یاد دلانے کا انداز کئی حلقوں میں مختلف آرا کا باعث بن رہا ہے۔

Related Posts