کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے دوران مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، صبح 10 بجے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 280 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 158,318.04 کی سطح پر پہنچ گیا جوکہ 0.18 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 158,591.23 جبکہ کم ترین سطح 157,911.52 رہی۔ کاروباری حجم 81.3 ملین شیئرز ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ ویلیو تقریباً 3.94 ارب روپے رہی۔

جانیں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک تولہ سونا کتنے کا مل رہا ہے

مجموعی طور پر مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا تاہم کچھ حصص میں منافع خوری کے باعث دباؤ بھی دیکھنے کو ملا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ دنوں میں معاشی اور سیاسی حالات اسٹاک مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے۔

Related Posts