سمپسنز کی پاکستانی کرکٹر کی موت کی پیشگوئی؟ فیکٹ چیک نے پول کھول دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹؤ؛ فائل)

سوشل میڈیا پر ایک جاری پوسٹ نے پاکستانی کرکٹ شائقین میں تہلکہ مچا دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشہور اینیمیٹڈ سیریز سمپسنز نے کسی معروف پاکستانی کرکٹر کی کار حادثے میں موت کی پیشگوئی کی لیکن تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دعویٰ مکمل جعلی اور گمراہ کن ہے۔

وائرل پوسٹ اسکرین شاٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا، سمپسنز نے پہلے ہی یہ پیشگوئی کردی تھی، اگرچہ کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا گیا،لیکن صارفین محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا تبصرہ کرنے لگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simpsons (@simpsonpredictz)

حقیقت کیا ہے؟

سمپسنز کی 35 سیزنز اور 750 سے زائد اقساط میں کہیں بھی ایسی کوئی پیشگوئی موجود نہیں ہے، نہ اسکرپٹ، نہ کلپ، نہ سرکاری بیان،کوئی بھی ماخذ ایسی خبروں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ وائرل تصویر اے آئی امیج ٹولز یا ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے تیار کی گئی تاکہ سمپسنز کی ماضی کی پیشگوئیوں جیسے ٹرمپ کی صدارت، کورونا، یا فاکس، ڈزنی کو ذہن میں لایا جائے اور اسے حقیقت کا تاثر دے کر وائرل یا جذباتی ردعمل پیدا کیا جائے۔

یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر ہوا تو دیکھنے میں سچ لگتا ہے، مگر پسِ پردہ نہ حقیقت ہے اور نہ ثبوت۔ یہ محض جعلی عکس ہے، ایسا مواد جسے شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کرنا ضروری ہے، تاکہ انتشار، خوف یا افواہیں نہ پھیلیں۔

Related Posts