سانحے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جاگ گئی، شہر کی تمام عمارتوں کو تین دن کا الٹی میٹم

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) جاگ گئی، پورے کراچی میں 3 روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنےکا الٹی میٹم دے دیا۔

ایس بی سی اے کے مطابق ادارے  نے چیئرمین آباد کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ ایس بی سی اے کے مطابق خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا تھا اس پر عمل درآمد کروائیں، حفاظتی اقدامات جن بلڈرز  نے نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ایس بی سی اے کا کہنا ہےکہ  یہ کراچی کے مفاد میں ہےکہ اقدمات فوراً کیے جائیں۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے، تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ  فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں۔

Related Posts