کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ خرم شیرزمان نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کے عہدے پر بہترین کام کیا، پی ٹی آئی صدر کراچی بلال غفار نے پارلیمانی لیڈر کے طور پر بہترین کارکردگی دکھائی۔
تمام اراکین نے سندھ حکومت کو فلور پر ٹف ٹائم دیا ہماری تنظیم سازی کی وجہ سے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاج ملتوی کرنا پڑا۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مزید اپنی گفتگو میں سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے نوٹیفکیشن کے بعد سے حکومت کے گند کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
سندھ حکومت شہروں اور ٹاؤن پر قبضہ کررہی ہے،پیپلزپارٹی کیلئے کراچی سے الیکشن سے جیتنا ناممکن ہے، یوسی 31 میں تین دفعہ چیئرمین پی پی کا منتخب ہوا پیپلز پارٹی نے یہ سیٹ اپنے لیے بنائی تھی۔ ایک یوسی پر ٹاؤن بنایا تھا۔
حیدرآباد میں اربن کے ساتھ رورل کو شامل کردیا گیا،ٹاؤن کے نوٹیفکیشن سے گندی ذہنیت چھوٹی سوچ واضح ہوچکی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمارے کیپٹن ہمارے وزیراعظم عمران خان ہیں وہ جانتے ہیں کس پلیئر کو کہاں کہیلانا ہے،میں وزیراعظم کے اس اعتماد کے لیے مشکور ہوں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کا رویہ بالکل افسوسناک رہا،ہم چاہتے ہیں اس رویے میں تبدیلی آئے،ہم لڑائی جھگڑے کرنے نہیں آتے،اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے نہیں دیتے،ہم چاہتے ہیں کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن میمبران کو بات کرنے دی جائے۔
سندھ اسمبلی کا میسیج ملک بھر میں اچھا نہیں جارہا ہے،اگر رویے میں تبدیلی نہیں آئی تو ہمارے اراکین قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملیں گے،ہم انہیں بتائیں گے سندھ اسمبلی میں ان کا رویہ کیسا ہے قومی اسمبلی میں بلاول کو بھی لمبی لمبی تقریریں کرنے سے روکا جائے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ کمیٹیز میں اپوزیشن کو نمائندگی نہیں دی گئی،دو لوٹے عمران خان کے نام پر ووٹ لیکر اسمبلی پہنچے،اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سینیٹ میں ووٹ نہیں دیا،وہ حکومتی سائیڈ پر جاکر بیٹھ گئے۔
الیکشن کمیشن ویسے تو بڑی بڑی باتیں کرتس ہے،اس کیس کو الیکشن کمیشن اور عدالت میں لیکر جائیں گے خرم شیر زمان نے کہا کہ اس صوبے کے وزیراعلی پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے،سندھ حکومت کی کرپشن پر پورے چیپٹر چھپ سکتے ہیں،سندھ کے لوگ وزیراعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم کو سب سے زیادہ فکر سندھ کے لوگوں کی ہے پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ میں وزیراعظم اور پوری قیادت کا اعتماد پر شکرگزار ہوں پارٹی کو مضنوط کرنے کے لیے ملکر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے، آصف علی زر داری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








