گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، مجھے اس کی کوئی پروا نہیں، اسرائیل کےخلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔

گورنر ہاؤس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے جاری مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

زمینی کارروائی کی تو سات اکتوبر کا حملہ بہت ہلکا دکھائی دے گا، حماس کا اسرائیل کو انتباہ

انہوں نے کہا کہ امداد لے کر مصر روانہ ہو رہا ہوں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امداد لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے، ہمیں یہودی طاقتوں کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہئے، ہمیں ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب نےایک ہوکر فلسطین کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔

Related Posts