اسرائیل کا غزہ پر حملے مزید تیز کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیل کا غزہ پر حملے مزید تیز کرنے کا فیصلہ
اسرائیل کا غزہ پر حملے مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی بربریت کے باعث ہر گزرتے لمحے کے ساتھ فلسطینیوں کی شہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں اسرائیل کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ غزہ پر حملے مزید تیز کئے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کیلئے غزہ میں حملوں کو مزید تیز کرنے جارہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کسی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے، آج سے ہم غزہ پر حملے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں، بچوں اور خواتین کے قتل سے باز رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ پر حملوں میں اضافہ کرنے سے اور بچوں، خواتین اور شہریوں کو قتل کرکے مزید درد، موت اور آنسوؤں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر پیغام میں ترک صدر نے کہا کہ ہسپتال، اسکول اور گرجا گھر پر بمباری سے اسرائیل کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی جاسکتی۔ جبر کسی کو اسرائیل کے آگے جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ اسرائیلی حکومت اپنے غلط اقدامات سے باز رہے۔

کراچی میں سول سوسائٹی کے تحت اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی، دیکھئے تصاویر میں

پیغام میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ ریاستی حکمتِ عملی سے کام کرنے کی بجائے خطے سے باہر کی طاقتوں کو اُکسانے والی تنظیم کا سا کردار ادا کررہی ہے۔ ہمارے خطے کو جلد از جلد اس جنگی جنون سے بچانے کی ضرورت ہے۔

Related Posts