کراچی: سندھ حکومت نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے یکم جون سے 31 جولائی تک اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیاں دی تھیں تاہم سندھ میں جاری شدید گرمی کی وجہ سے حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے تعطیلات میں اضافے کی وجہ سے اب کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکول یکم اگست کے بجائے 15 اگست کو کھیلیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








