حیدرآباد اور ملیر سمیت 23 اضلاع آفت زدہ قرار دے دیئے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے مختلف شہروں کو آفت زدہ قرار دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ قرار دیئے گئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے جس میں تمام تر اضلاع کے نام بتائے گئے۔ آفت زدہ اضلاع کو شدید بارشوں کے باعث انفرا اسٹرکچر کی تباہی کا سامنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، جامشورو، مٹیاری، میرپورخاص اور دادو کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ اضلاع میں قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد اور ملیر کے علاوہ عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیرز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، کشمور اور شکار پور بھی شامل ہیں۔

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ میں شدید بارشیں ہوئیں جن کے دوران بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعدد شہروں کا انفراسٹرکچر شدید بارشوں کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں پاک فوج نے امدادی سامان کی ترسیل کی۔ ہفتے کے روز بھی بارش نے سندھ کے مختلف شہروں میں تباہی مچائی تھی۔ پاک فوج نے دادو، ٹھٹھہ، بدین اور جامشورو میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ 

 

Related Posts