آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، 9 جوان شہید، 4زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، 9 جوان شہید، 4زخمی
آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، 9 جوان شہید، 4زخمی

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورس کے 9 جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے نزدیک پیش آیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 9 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد اور ملیر سمیت 23 اضلاع آفت زدہ قرار 

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حادثے کے دوران پاک فوج کے 4 جوان زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ شہید ہونے والے 9 جوانوں کی نمازِ جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کی گئی۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت دیگر فوجی حکام اور افسران پاک فوج کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقوں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔ فوجی جوانوں کی شہادت پر ملک کی مشہورو معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

Related Posts