اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 416نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 3 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 66 ہزار 652افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 555وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 16ہزار 764ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.48 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99لاکھ 75 ہزار 272ہوگئی جبکہ کورونا کے 152مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 22 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,764
Positive Cases: 416
Positivity %: 2.48%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 152— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 22, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








