کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے آج کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔
عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔
سپولیس کا پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ
واضح رہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن سندھ حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔
معلوم رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








