کراچی: ترجمان حلیم عادل شیخ کے مطابق کراچی پولیس نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، جبکہ پولیس نے بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔
قائد حزب اختلاف سندھ کے ترجمان کے مطابق پولیس نے دو مرتبہ حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا، 15 سے زائد پولیس موبائلوں، سول ڈریس اور خواتین پولیس کے ہمراہ چھاپے مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں، جبکہ حلیم عادل شیخ کی فیملی کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ایما پر پولیس سیاسی انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، حلیم عادل شیخ عمران خان کے کھلاڑی ہیں وہ ڈرنے والے نہیں۔
مزید پڑھیں:پانچ لاکھ کی رقم کی خرد برد کرکے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنے خلاف ہر آواز کو دبانا یا بند کرنا چاہتی ہے،ہم سندھ حکومت اور سندھ پولیس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








