محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر لگنے والی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: 8 سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی
کراچی: 8 سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر لگنے والی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، کراچی پولیس نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شہر میں دہشت گرد مذموم مقاصد کے لیے کارروائیاں کرسکتے ہیں لہٰذا ایک مہینے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگائی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہ فیصل میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا عادل ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے۔جس کے بعد ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی۔

مگر اب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Related Posts