پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدیدمذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدیدمذمت
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدیدمذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یاد رکھے ظلم وستم حراستی مراکز میں تشدد اور قتل کے زریعے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو گا۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک سال میں تین سو کشمیری شہید کئے جا چکے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ گزشتہ روز کلگام اور ضلع پلوامہ میں مزید نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

ترجمان نے کہ اکہ غیر قانونی کریک ڈاؤن کے دوران چودہ سالہ بچے کو شدید زخمی کیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت یاد رکھے ظلم وستم حراستی مراکز میں تشدد اور قتل کے زریعے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو گا۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان دنیا پر زور دیتا ہے کہ امن کے لئے کشمیر کو یو این قرادادوں کے زریعے مسئلہ حل کرائے۔

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر لگنے والی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

Related Posts