سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندی کا حکم نامہ معطل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندی کا حکم نامہ معطل کردیا گیا
سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندی کا حکم نامہ معطل کردیا گیا

کراچی: حکومت سندھ نے اتوار کو عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر کاروبار کے لیے وقت کی پابندی سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ایک بار پھر 11 جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔

جون کے شروع میں، حکومت سندھ نے بجلی بچانے کے لیے صوبے بھر کی تمام مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنے کی ہدایت کی تھی کیونکہ ملک میں بجلی کی مسلسل بندش دیکھی جا رہی تھی۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ یہ اقدام 16 جولائی تک نافذ العمل رہے گا، تاہم عید الاضحیٰ قریب آنے پر صوبائی حکومت نے عارضی طور پر پابندیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بندش کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کے اس اقدام کے بعد کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا

ایک دن قبل اسلام آباد اور پنجاب میں بھی تاجر برادری اور لوگوں کو عید کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بازاروں کو رات گئے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related Posts