سندھ کے موسم میں خطرناک موڑ؟ محکمہ موسمیات نے سنگین الرٹ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک سندھی مانڑو گرمی کا مقابلہ کرتے سمے
علامتی فوٹو

محکمہ موسمیات نے سندھ میں ایک نئے اور شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ  کل سے 11 مئی تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس دوران شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد ، لاڑکانہ  اور سکھر  سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں شامل ہیں۔

ان علاقوں میں ہیٹ ویو  کے باعث درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو خاص طور پر سورج کی براہ راست تپش سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ ڈی ہائیڈریشن  سے بچا جا سکے۔

Related Posts