کراچی سمیت سندھ بھر میں یومِ ثقافت آج منایا جارہا ہے جس کے دوران وادئ مہران کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسلام اسی صوبے کے راستے برصغیر پاک و ہند میں داخل ہوا جس نسبت سے سندھ کو باب الاسلام کا درجہ حاصل ہے۔
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات
آج سندھ کے مختلف شہروں میں یومِ ثقافت کے حوالے سے پروگرامز اور شوز منعقد ہوں گے۔شہر شہرسندھی ٹوپی اور اجرک سمیت سندھ کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔
سندھ کے یومِ ثقافت کے حوالے سے پیپلز بس سروس کا عملہ بھی سندھی ٹوپی اور اجرک زیبِ تن کیے نظر آئے گا۔ یومِ ثقافت کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہورہی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں سے سندھ کے ثقافتی لباس میں ملبوس شہری ریلیوں کی صورت میں تقریب کا حصہ بنیں گے۔ سندھی کلچر ڈے منانے کا مقصد وادئ مہران کی تہذیب کو اجاگر کرنا ہے۔
بعض تاریخی حوالوں سے سندھ کی تہذیب کو ہڑپہ کی تہذیب بھی قرار دیا جاتا ہے جس کے اہم مراکز ہڑپہ اور موئن جو دڑو تھے۔ قدیم لوگ پکی اینٹوں سے گھر بناتے اورکھڈی سے کپڑے بنتے تھے۔
یہ لوگ مٹی کے برتن بنانے کے ماہر، کسان، جولاہے، کمہار اور مستری تھے جن کو وادئ سندھ کی تہذیب کا معمار کہا جاتا ہے۔ سوتی کپڑا وادئ مہران کی ایجاد سمجھا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








