آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ اور پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک

لائن آف کنٹرول پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات کے دوران نوجوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور بلند حوصلوں کی تعریف کی۔

لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھارت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

خطاب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دیں گے۔ دنیا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔

Related Posts