دبئی نے ڈیجیٹل nomads اور ریموٹ ورک کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے ایک نیا ورچوئل ورک ویزا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت افراد ایک سال تک دبئی میں رہتے ہوئے اپنی غیر ملکی نوکریوں یا کاروبار کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
روایتی ویزوں کے برعکس اس پروگرام کے لیے مقامی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے تاہم درخواست دہندگان کو مخصوص شرائط پوری کرنی ہوں گی جن میں غیر ملکی ملازمت یا کاروبار کے اندراج کا ثبوت اور کم از کم ماہانہ آمدنی 12,856 درہم (تقریباً 987,000 پاکستانی روپے) شامل ہے۔
اہلیت کے تقاضے
درخواست دہندہ کسی غیر ملکی کمپنی میں ملازم ہو یا متحدہ عرب امارات سے باہر رجسٹرڈ کاروبار کا مالک ہو۔
کم از کم ایک سال کا درست ملازمت کا معاہدہ۔
کم از کم ماہانہ آمدنی 12,856 درہم۔
مطلوبہ دستاویزات
کم از کم 6 ماہ کے لیے درست پاسپورٹ۔
دبئی میں قیام کے دوران صحت کا انشورنس۔
ملازمت یا کاروبار کے مالکانہ حقوق کا ثبوت۔
صاف سٹے سے متعلق سرٹیفکیٹ۔
پاسپورٹ سائز تصویر۔
تنخواہ کی پرچی یا گزشتہ تین ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹس۔
رہائش کا ثبوت۔
درخواست کا عمل
درخواست دہندگان دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے آن لائن پورٹل، آفیشل ورچوئل ورکنگ پروگرام ویب سائٹ، یا دبئی کے عامر سینٹرز میں ذاتی طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کی فیس 372.5 درہم (تقریباً 28,600 پاکستانی روپے) ہے۔
اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے اور درخواست دہندہ بیرون ملک ہے تو اسے داخلے کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ دبئی پہنچنے پر، میڈیکل فٹنس ٹیسٹ، بائیو میٹرکس، امارات آئی ڈی کا اجرا، اور ویزا اسٹیمپنگ جیسے مراحل مکمل کیے جائیں گے۔
یہ ویزا ایک سال کے لیے درست ہے اور اہلیت کے تقاضوں کو دوبارہ پورا کرنے پر اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔
یہ پروگرام پیشہ ور افراد کو دبئی کے جدید طرز زندگی کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








