سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ،6 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ٹی ڈی
(فوٹو: آن لائن)

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر  آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ آپریشن لکی مروت کے علاقے شاگئی میں کیا جہاں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 40 منٹ تک جاری رہی۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے مزید ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے  4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں جہاں سی ٹی ڈی نے دو علیحدہ آپریشنز میں مجموعی طور پر 14 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جوکہ مختلف تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سرکاری حکام کے مطابق فروری کے دوران یہ کارروائیاں خفیہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں انجام پائیں جس سے ریاستی اداروں کے لیے ایک بڑا کامیابی کا موقع پیدا ہوا۔

کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جرات مندانہ آپریشن کیا۔جیسے ہی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا دہشتگردوں نے شدید مزاحمت کی اور فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 8 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس مقابلے کے دوران 3 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

Related Posts