اسکائی فورس کا ٹریلر: اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کی پاکستان مخالف کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہندوستانی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) نے اپنے نئے فلم “اسکائی فورس” کا ٹریلر جاری کیا ہے، جس میں اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ مرکزی کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ ٹریلر میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بار پھر ہندوستان کی طرف سے پاکستان مخالف فلم بنائی گئی ہےجیسا کہ ماضی میں بھی بہت بار ہوتا آیا ہے۔

ٹریلرمیں 1965 کی پاک بھارت فضائی جنگ کی مبالغہ آمیز تصویر کشی کی گئی ہے، جس میں سرگودھا ایئربیس پر بھارت کی جوابی کارروائی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم ایک جارحانہ کہانی کو فروغ دیتی ہے جو پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔

عینک والا جن ڈرامہ اوربلاول بھٹو؟

ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے اسے 28.7 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، اور یہ فلم ناظرین کو بھارت کے “پہلے فضائی حملے” کے حوالے سے ایک دلچسپ منظرنامہ دکھاتی ہے۔ تاہم، پاکستان نے اس کہانی کے تاریخی درستگی پر سوالات اٹھائے ہیں اور اس قسم کے بیانیے کی عالمی سطح پر مخالفت بھی کی ہے۔

اکشے کمار، جو بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار ہیں، فلم میں آئی اے ایف آفیسر او آہوجا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اپنے حب الوطنی کے کرداروں کے لیے معروف ہیں۔ دوسری طرف، ویر پہاڑیہ نے کیپٹن ٹی وجیا کا کردار نبھایا ہے، جو ایک بہادر اور خطرہ مول لینے والا افسر ہے۔ ان کی تازہ اور متحرک تصویر اس فلم میں نیا رنگ بھرتی ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتا ہے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ اس بیانیے کو مسترد کیا ہے اور عالمی فورمز پر اس کی حقیقت اور غیرجانبداری پر زور دیا ہے۔

Related Posts