اسلام آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش پیر کی صبح ہوئی، جس کے بعد سے شہر کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہزاد ٹاؤن میں ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جب کہ G-6، G-7، F-7، بارہ کہو اور مری روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
اس بارش نے شہر کے خشک موسم کو خوشگوارموسم میں تبدیل کردیاہے، جس کی وجہ سے فلو، خشک کھانسی اور اسہال جیسے امراض میں اضافہ ہورہاتھا اور بوڑھے افراد اور بچے اس تبدیلی سےسب سے زیادہ متاثر ہورہے تھے۔
مدینہ میں تیز بارش، مسجد نبویﷺ پر برسات کے پرنور مناظر، ویڈیو
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کی بھی توقع ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ دیگر علاقوں میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے، جن میں سیالکوٹ، لاہور، راولپنڈی، ساہیوال اور دیگر شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








