اسمگلر قانون سے آزاد یا نظام بے بس؟ طارق روڈ پر کسٹمز کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی! ٹرک نذر آتش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کسٹمز نے کراچی کے معروف تجارتی علاقے طارق روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر غیر قانونی سامان کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹم ٹیم کارروائی اس وقت کی جب حکام کو اطلاع ملی کہ طارق روڈ کے ایک مارکیٹ میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیاء چھپائی گئی ہیں۔

کارروائی کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی جب دکانداروں نے کسٹمز آپریشن کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایک منی ٹرک کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس کو لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کرنا پڑی تاکہ ہجوم کو منتشر کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی طارق روڈ کے مختلف شاپنگ مالز اور مارکیٹوں سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ماضی میں بھی کسٹمز کی کارروائیوں کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت اور احتجاج سامنے آتا رہا ہے جس کے باعث حکام کو اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

Related Posts